تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی:عبدالغفار ڈوگر 

Jun 19, 2021

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما حاجی عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ نئے صوبائی بجٹ میں نمائشی سکیموں کیلئے خطیر رقم مختص کر کے دیگر شعبوں کو نظر انداز کیا گیا ہے کرونا وبا میں خدمات سر انجام دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو بھی یکسر نظر انداز کیا گیا ہے ان کیلئے خصوصی گرانٹ اور لائونسزکا اعلان اور گھریلو اشیا ضروریہ آٹا، چینی اور دیگرکی قیمتوں میں نمایا ں کمی کی جانی چاہئے تھی، اپنے ایک بیان میں حاجی عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں