قصور (نمائندہ نوائے وقت) منڈی عثمان والا میں دو چور دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گئے ،دیہاتیوں نے درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔گزشتہ رات دو چورعبدالخالق کے گھر گھس آئے اور گھر سے قیمتی سامان چوری کرکے باہر جانے لگے تو گھر کے باہر کھڑے عرفان اور عمران ودیگر نے انہیں قابو کر لیا شور سن کر اہل علاقہ جمع ہوگئے جنہوں نے چوروں کی خوب درگت بنا دی، پولیس نے دونوں چوروں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔چوروں کی شناخت قربان اور علی اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔
قصور: دیہاتیوں نے چوروں کی درگت بنا ڈالی‘ پولیس کے حوالے
Jun 19, 2021