اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) نوسر بازیوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے ،کرایہ، گاڑی موٹر سائیکل ہتھیا لیا گیا اراضی کے جعلی کاغذات تیار کرلئے گئے تھانہ کورال کو محمد وسیم نے بتایا کہ غوری فیز 3میں مظہر شاہ وغیرہ سے مکان خریدا جس کے کاغذات جعلی نکلے،تھانہ مارگلہ کو خرم شہزاد نے بتایا کہ عامر وغیرہ نے ماڈل ویلیج کے جعلی الاٹ منٹ لیٹرز وصول کروا کر دھوکہ دہی سے رقم لے لی، تھانہ رمنا کو غلام حسین نے بتایا کہ قاسم وغیرہ نے گاڑی ABG-637کرایہ پر لی اور خورد برد کرلی،تھانہ کھنہ کو محمد عمیر نے بتایا کہ امان اللہ نے پلازہ فروخت کرنے کے عوض رقم لے کر خورد برد کرلیاتھانہ گولڑہ کو اسرار احمد نے بتایا کہ جمیل وغیرہ نے زمین فروخت کرتے ہوئے رقم لے کر خیانت کی،تھانہ رمنا کو مختار نے بتایا کہ مسعود نے گھر سے گاری AB-7017اور دیگر سامان غائب کردئے ۔