ملتان ( سپیشل رپورٹر) شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی (68) ویں سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے زیرِاہتمام کیک کاٹنے کی تقریب سابق ممبر پنجاب اسمبلی و ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈاکٹر محمد جاوید صدیقی کی رہائشگاہ شاہ خرم کِڑی جمنداں پر کل بروز اتوار شام 6 بجے مْنعقد ہوگی جِس کی صدارت ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی ملتان خالد حنیف لودھی کرینگے اور سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم تقریب کے مہمانِ خصوصی ہونگے جبکہ تقریب میں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل، ضلعی، سٹی کے عہدیداران و کارکْنان شِرکت کرینگے۔