ملتان(خصوصی رپورٹر) ایچ آئی وی کینسر اور آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے مریضوں کے لئے فائزر ویکیسن کی ڈوز نشتر ہسپتال پہنچا دی گئی جہاں گزشتہ روز امراض چشم او پی ڈی میں کاونٹر قائم کر کے مریضوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ڈاکٹر سجاد مسعود نے بتایا کہ فائزر ویکیسن کی 3700 خوراکیں نشتر ہسپتال کے حوالے کی گئی ہیں ۔
کینسر اور آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے مریضوں کیلئے فائزر ویکسین کی ڈوز نشتر ہسپتال پہنچا دی گئی
Jun 19, 2021