ملتان(خصوصی رپورٹر)ادویہ ساز کمپنیوں نے غلط لیبل لگا کر لوگوں کو گمراہ کرنا شروع کردیا ہے۔جسکا محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے نوٹس لیا ہے اور ادویات پر غلط لیبل(مس برانڈنگ)لگانے والوں کو دو ماہ کی مہلت دی ہے بصورت دیگر ایسے مینوفیکچررز کیخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے صوبائی ڈرگ کنٹرول یونٹ پنجاب نے تمام فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز(ادویہ ساز کمپنیوں)اور ادویہ درآمد کنندگان(امپورٹرز)کونوٹس جاری کردیے ہیں۔جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈرگ رولز 1986ء کے تحت پیکنگ میٹریل پر درج معلومات کی تصدیق کی جائے۔
غلط لیبل، دو اساز کمپنیوںکیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Jun 19, 2021