قیدیوں نے ہتھکڑیوں کے وار کرکے تین افراد کو زخمی کر دیا، مقدمہ درج 

ملتان (سپیشل رپورٹر)  اے ایس آئی خادم حسین نے پولیس کو استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سنٹرل جیل سے ضلع کچہری میں عدالت میں پیشی پر لائے جانے والے قیدی ملزمان رمجان، اختر،غلام عباس،علی رضا،آصف،شہزاد کو بخشی  خانہ میں بند کیاگیاتو بخشی خانہ میں کھانا کھاتے ہوئے عاصم پر ملزمان نے تیز دھار آلہ سے حملہ آور ہوگئے عاصم کے ساتھ بیٹھے ہوئے ناصر اور وقاص چھڑوانے کی غرض سے آئے تو ملزمان نے ان پر بھی دھاوابول کر زخمی کردیاگیا موقع پر موجود سکیورٹی پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر دونوں ملزمان پارٹی کو چھڑواکر علاج معالجہ کے لئے ہسپتال لے گئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن