حکومت کے دن گنے جاچکے،جب چاہیں گرادیں :شیخ طارق رشید 

ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔  پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی ہمارے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم جب چاہیں حکومت گرا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حدیقہ جبین کو مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ وویمن ضلع ملتان کی صدر کا نوٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک رمضان اعوان اور ڈاکٹر عائشہ عبداللہ بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی سب سے ناکام حکومت ہے۔ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا اس میں برداشت کرنے کی ہمت ہو۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک وقوم کی بہتری کے لیے کام کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) سے محبت کرتے ہیں۔ جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کیلئے امیدوار نہیں ملیں گے۔  

ای پیپر دی نیشن