لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے لاہور قلعہ کی نئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کر دیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹو یٹس میں کہا ہے کہ قلعہ مکمل طور پر بحال اور آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ کر دیا گیا ہے۔ ہماری حکومت تاریخی مقامات کو بحال اور محفوظ بنا رہی ہے۔