لاہور ( اپنے نامہ نگارسے) سیالکوٹ میں حلقہ پی پی 38 کے ضمنی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی دوہری شہریت کے باعث مسترد ہوگئے ہیں۔ امیدوار کا فیصلہ کے خلاف الیکشن ٹریبونل جانے کا فیصلہ۔ سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 کے 28 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قیصر اقبال بریار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس پر افتخار باجوہ نامی شہری نے الیکشن کمیشن میں اعترضات جمع کرا ئے اورمؤقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قبل غیر ملکی شہریت منسوخی کا پراسس مکمل کرنا ہوتا ہے جو امیدوار قیصر اقبال بریار نے نہیں کیا۔اعتراض آئین کے آرٹیکل 62 ذیلی دفعہ C کے تحت کئے گئے تھے اور اپیل کی گی تھی کہ امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔ اعترضات پر بحث کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے امیدوار قیصر اقبال بریار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے دو دن کے اندر فیصلہ کے خلاف اپیل کی مہلت دی ہے۔ امیدوار قیصر اقبال بریار کا کہنا ہے کہ وہ فیصلہ کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں جائنگے۔وہ برطانوی شہریت چھوڑ چکے ہیں۔
پی پی38سیالکوٹ ضمنی الیکشن دوہری شہریت پر پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات مسترد
Jun 19, 2021