اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فنانس بل دو ہزار اکیس میں قانونی اور تکنیکی سقم کی نشاندہی اور انہیں دور کرنے کے لئے دو تصحیحی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ کمیٹی ٹیکنیل کے چیئرمین نعیم اختر شیخ جبکہ شریک چیئرمین ایف بی آر کے ممبر آئی آر پالیسی چوہدری محمد طارق اور ممبرکسٹمز پالیسی سید حامد علی ہوں گے۔ اسی طرح تصحیحی کمیٹی بزنس کے چیئرمین سلطان علی الانہ چیئرمین ایچ بی ایل ہوں گے جبکہ شریک چئرمین ایف بی آر کے ممبر آئی آر پالیسی چوہدری محمد طارق اور ممبرکسٹمز پالیسی سید حامد علی ہوں گے۔ دونوں کمیٹیوں کے ٹی او آرز میں نشاندہی ہونے والی قانونی اور تکنیکی کمی کو ازسرنو پرکھنا اور ایف بی آر کو تصحیح کے لئے مشورہ دینا ہے۔ تکنیکی اور قانونی سقم کی نشاندہی کر کے اس کی اطلاع 22 جون 2021 منگل تک دفتری اوقات میں کمیٹی شریک چئرمین جناب چوہدری محمد طارق اور ممبرکسٹمز پالیسی سید حامد علی کے دفاتر ایف بی آرہییڈ کوارٹرکمرہ نمبر 348 (کسٹمز) اور کمرہ نمبر 355 (آئی آر) تھرڈ فلورپر دی جا سکتی ہے۔