سابق گورنر پنجاب ذوالفقار کھوسہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع

لاہور (احسان شوکت سے) سینئر سیاستدان سابق گورنر پنجاب وسینئر وزیر اور سابق سینیٹر سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ہے جبکہ سردار ذوالفقار علی کھوسہ پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سینئرسیاستدان سابق گورنر پنجاب و سینئر وزیر اور سابق سینیٹر سردار ذوالفقار علی کھوسہ  نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے گزشتہ رات اچانک لاہور آمد کا مقصد یہی ہے کہ سردار ذوالفقار علی کھوسہ سے ملاقات کے اور ان سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرایا جائے۔ ذرائع کے مطابق سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں زیادہ متحرک اور فعال ہوگی اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن بہتر اور مستحکم ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...