کراچی(وقائع نگار/عطاء اللہ ابڑو)کراچی سپرہائی وے سہراب گوٹھ کے قریب 900 ایکٹر رقبے پر ایشیاء کی سب سے بڑی قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی میں ملک سے آنیوالے جانوروں کی تعداد 15 ہزار یوگئی گلابی،ٹابری اور سندھی نسل کے بکرے، ساہیوال، بورے والاسے برہمن ، ساہیوالی، دیسی اور چولستانی جانوروں کی آمدجاری ہے،پنجاب کے بڑے فارم ہاوس مالکان نے بھی مویشی منڈی پہنچ گئے تفصیل کے مطابق مویشی منڈی میں 9ویں روز نوشہروفیروز سے گلابی،ٹابری، سندھی نسل کے خوبصورت نخروں۔والیبکرے ،بورے والا سے برہمن نسل کے بڑے بڑے بیل اور ساہیوال سے آنیوالے دیسی اور چولستانی مویشیوں نے بھی دھوم مچادی ہے،دور دراز علاقوں سے آنے والے بیوپاری ہیوی ٹرالرز میں جانوروں کے ساتھ ان۔کا چارہ اور پانی ذخیرہ کیلئے ٹینک بھی ساتھ لائے گئے ہیں جبکہ پنجاب کے بڑے بڑے فارم ہاوسز مالکان نیبھی مویشی منڈی کا رخ کرلیاہے، مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے بیوپاریوں کو روزانہ کی بنیاد پر فی جانوراور بکروں کیلئے ایک سے16 لیٹر پانی مفت فراہم کیا جارہاہے جبکہ قربانی کے جانوروں کو تگڑا اور خوبصورت کرنے کیلئے بیوپاریوں نے دن رات ان کی مالش اور کھلائی پلائی شروع کررکھی ہے،آسٹریلین نسل کے خوبصورت اور 34 سے 35 من وزنی جانور بھی قربانی کیلئے کائے گئے ہیں ،رحیم۔یارخان سے آنیوالے بیوپاری کا اسلم کا کہنا ہے کہ ہم ان۔کی سارا سال خدمت کرتے ہیں مہنگائی کی وجہ سے دیسی کھانے کھانے والے ان۔جانوروں۔کی خوراک ہمیں بیت مہنگی پڑتی ہے ,بیوپاری اسلم۔نے ہمیں۔بتایا کہ فی جانور 12 سے 14 لاکھ روپے ڈیمانڈ کررہیہیں خریدار سے اچھا اور مناسب مول مل گیا تو فرخت کردیں گے،نوشہرو فیرو سے آنیوالے بیوپاری خاصخیلی نے کہا کہ ہمارے پاس اعلی نسل 97 بکرے موجود ہیں گلابی،ٹابری اور دیسی نسل کے خوبصورت بکروں کی ڈیمانڈ 80 ہزار60 ہزار،35 ہزار اور 28 ہزار ہے جیسا جہاں مول مل جائے گا فروخت کرکے چلے جائیں گے دوسری جانب قربانی کے جانوروں کو دیکھنے کیلئے آنے والے شہریوں کا تانتا بندھ چکاہے ترجمان۔مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ پنجاب،بلوچستان،کے پی کے اور سندھ سے آنیوالے بیوپاریوں اور جانوروں کو تمام سہولیات کی فراہم کی جارہی ہیں اس سلسلے میں ہماری مختلف ٹیمیں 24 گھنٹے الرٹ ہے، جانوروں صحت اور انہیں مختلف بیماریوں سے بچاو کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فیومی گیشن اور اسپرے بھی کیا جائے گا، بیوپاریوں کو لائیو اسٹاک اور وٹنری ڈاکٹرز کی سہولیات دی جارہی ہیں ، انہوں۔نے کہا کہ بیوپاریوں اور مویشی منڈی سے متصل رہائشی کالونیوں کو مکمل سیکورٹی دے رہے ہیں ،یاور رضا چاولہ کا مزید کہناتھا کہ :کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی کسی بھی شکایت کیلئے مویشی منڈی کے وسط میں۔موجود میڈیا سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں، کو آپریٹو سوسائٹیز کے تمام رہائشی افراد اور ان۔کے اہلخانہ کو مویشی منڈی داخلے کیلئے انٹری پاسز بناکر دیئے جارہے ہیں۔