کراچی ( وقائع نگار ) سٹی ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میںدوہرے قتل کی گتھی سلجھانے کا دعویٰ کردیا،پولیس کا دعویٰ ہے کہ آئس اور کرسٹل نشے سے روکنے پرخاتون سمیت دو افراد کے قتل کا سبب بنا۔ لیاری کلاکوٹ میں31 مئی کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل ہونے والی خاتون صوفیہ اور نوجوان یاسر کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے پولیس نے واقعے میں ملوث مقتولہ کے شوہر اور دیوار کو گرفتار کرلیا ،ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق دوہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم جاوید ٹیلی کمیونیکشن ڈپارٹمنٹ کا برطرف پولیس اہلکار ہے جس نے نشے سے روکنے پر بھائی بابر کے ساتھ مل کر اہلیہ اور اپنے دوست کا قتل کیا تھا، ایس پی انوسٹی گیشن نے دعوی کیا کہ ملزم نے دوہرے قتل کی واردات کو غیرت کے نام پر قتل کا رنگ دیا تھا اور بھائی کے ہمراہ آبائی علاقے اٹک فرار ہوگیا تھا،انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گرفتار ملزم جاوید اور بابر آئس اور کرسٹل نشے کے عادی ہیں اور خرید و فروخت کا کاروبار بھی کرتے تھے ، مقتولہ صوفیہ اپنے شوہر اور دیور کو اس کام سے منع کرتی تھی۔