گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد توفیق بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کی ترقی کو بیک گیئر لگاکر پاکستان کو تاریکیوںمیںدھکیل دیا ہے وفاقی بجٹ سے عوام کو کچھ حاصل نہیں ہوگاانہوں نے کہاکہ بتایا جائے تین سالوں میں لوڈشیڈنگ تھی نہ دہشتگردی تو پھر معیشت کیوں نہ آگے بڑھ سکی، ایف بی آر نے دکھایا ہے 5800ارب روپے اکٹھے ہوں گے مگر کیسے اور کہاں سے ؟،ٹیکسز اکٹھا کرنے کا دعوی ہی بتارہا ہے کہ بجٹ ٹیکس فری نہیں ہے پیٹرولیم کی قیمتیں نہیں بڑھانی تو 610ملین کہاں سے آئیں گے ،سات سو ارب ریونیو کی کمی ہونے والا ہے ۔بجٹ میں عملی کی بجائے خیالی باتیں بتائی گئی ہیں بجٹ میں ایسے ایسے وعدے کئے جارہے ہیں جیسے اسی سال الیکشن ہونے والے ہیں ،ان خیالا ت کااظہار انہوںنے نائب صدر مسلم لیگ ن وسینئر رہنما میاں محمدحمزہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کارکنان سے دوران گفتگو کیا۔
حکمرانوں نے ملکی ترقی کو بیک گیئر لگاکر تاریکیوںمیںدھکیل دیا: توفیق بٹ
Jun 19, 2021