گوجرانوالہ:مشیروزیراعلیٰ،چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ویڈیولنک اجلاس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سلمان شاہ اور چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کی زیر صدات ایک اہم ویڈیو لنک اجلاس میں ،گوجرانوالہ ڈویژن میں معاشی اور صنعتی ترقی، روز گار کے نئے مواقع انفراسٹرکچر کی بہتری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ کے سلسلہ میں منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔وزیر اعلیٰ کے مشیر سلمان شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی وژن اور وزیر اعلیٰ کی ترجیحات کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں صنعتی اورمعاشی ترقی کے انتہائی اہم، دور رس اور طویل المدتی منصوبوں کو عملی شکل دینے کیلئے اقدامات تیزی سے شروع کر دیئے گئے ہیں۔اجلاس میں اربن یونٹ، پی اینڈ ڈی اور دیگرمتعلقہ صوبائی محکموں کے اعلی افسروں کے ساتھ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راؤ تسلیم و دیگر افسروں نے بھی بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن