حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری سے رکن قومی اسمبلی چودھری شوکت علی بھٹی کی سربراہی میںصحافیوںکے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین رانا محمد ارشد انجم نے کی، چودھری امتیاز احمد تاج، صدر مرکزی انجمن تاجران اتحاد ملک ہمایوں شہزادو دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چودھری شوکت علی بھٹی نے پریس کلب حافظ آباد کی طرف سے اراکین پریس کلب کیلئے رہائشی کالونی، ہیلتھ کارڈ کے اجرائ، پریس کلب کی عمارت کی دوسری منزل کی تعمیر، فرنیچر کی فراہمی، کمپیوٹر لیب اور ساؤنڈ سسٹم کے فراہمی کیلئے درخواست وفاقی وزیر کوپیش کی جس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے فوری طور پر عملدر آمد کے احکامات جاری کئے۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری سے شوکت بھٹی کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی ملاقات
Jun 19, 2021