پنڈی بھٹیاں ( نمائندہ خصوصی )گرمی کی شدت اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے سکولوں میں پیدل اور اورو لوڈ بسوں، چاند گاڑیوں ویگنوں میں آنے جانے والے طلباء پریشان۔ والدین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ان کے بچوں کی نکسیر پھوٹنے اور لو لگنے کے واقعات کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے، ایسی صورتحال سے طلباء طالبات بیمار بھی ہو رہے ہیں اور ان کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔یہ کیسا نظام تعلیم ہے سردیوں میں سکولوں کو بند کر کے ان کا تعلیمی حرج ہوتا رہا اب شدید گرمی میں چھٹیوں کا نہ کرنا کس جرم کی سزا ہے جبکہ تعلیم کا جو حال ہے وہ ان کے سامنے ہے ۔شدید گرمی کے موسم میں تعلیمی اداروں کو کھول کر کمسن طلباء کی زندگیوں سے کھیلا ا جا رہا ہے۔ والدین نے اس مطالبہ کو دوہراتے کہا ہے گر میوں کی چھٹیوں کا فوری اعلان کیا جائے۔
پنڈی بھٹیاں:گرمی میں طلباء کا برا حال،نکسیر پھوٹنے کے واقعات عام
Jun 19, 2021