گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)معمولی بات پر تین بھائیوں نے گھر میں گھس کر نوجوان اور اس کے والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا ڈلا تھانہ کوٹ لدھا پولیس کو محمد رمیض نے درخواست دی گزشتہ روز تین بھائی ابوسفیان،احتشام،انضمام زبردستی گھر میں داخل ہوگئے بھائی زوہیب کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اہل خانہ نے بچانا چاہا تو انہیں بھی دھکے دیکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی۔ شور کی آواز سن کر رشتے داروں اور محلے داروں نے جان بخشی کرائی پولیس رپورٹ کے مطابق زخمی زوہیب نے ملزمان بھائیوں کو کہا تھا کہ ان کے مین دروازہ کے آگے سے مٹی اٹھا لیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
گوجرانوالہ:معمولی بات پر تین بھائیوں کا گھر میں گھس کر نوجوان اس کے والدین تشدد
Jun 19, 2021