کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 940 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہوگئی۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 27 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ نئے کیسز کی تعداد 1 ہزار سے نیچے آگئی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 27 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 940 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 991 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہوچکی ہے۔ملک میں کرونا وائرس فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 491 ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 89 ہزار 787 ہوچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 40 لاکھ 72 ہزار 605 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 296 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔