بھارت کو کورونا کی تیسری لہر کاکتوبر تک سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ماہرین

Jun 19, 2021 | 18:02

ویب ڈیسک

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھارتی طبی ماہرین کے ذرائع سے لکھا ہے کہ اس بھارت کوکتوبر تک کورونا کی تیسری لہر کا سامنا ہو سکتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے3 تا 17جون ایک سروے کروایا، جس میں بھارت کے 40 ماہرین سے ان کی رائے جانی گئی۔ ان کے مطابق گو کہ مستقبل قریب میں کسی نئی ممکنہ لہر سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے گا مگر یہ پھر بھی محکمہ صحت کے لیے ایک چیلنج ثابت ہو گی۔ امریکا کے بعد بھارت اس وبا سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ وہاں متاثرین کی تعداد قریب 30 ملین ہے اور 3 لاکھ83ہزارسے زیادہ افراد اس مہلک مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں