پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز پر پلے آف سے باہر ہوجانے کی تلوار لٹکنے لگی

Jun 19, 2021 | 20:08

ویب ڈیسک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مسلسل چار شکستوں کے بعد لاہور قلندرز پر پلے آف سے باہر ہوجانے کی تلوار لٹکنے لگی اور اس کی پی ایس ایل 6 میں بقا کی اب ساری امیدیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی آج کراچی کنگز کیخلاف جیت سے وابستہ ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت تین ٹیموں کے پوائنٹس10، 10   ہیں تاہم ان کے درمیان نیٹ رن ریٹ کا فرق موجود ہے۔کراچی کنگز کے 9 میچز میں 8 پوائنٹس ہیں اور اگر کل وہ جیت جاتا ہے تو وہ بھی دس پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آجائے گا اور یوں یکساں پوائنٹس پر فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔لاہور قلندرز کا رن ریٹ منفی 0.589 ہے، کراچی کنگز کا نیٹ رن ریٹ بھی اس وقت منفی 0.212 ہے اور کوئٹہ سے جیت کی صورت میں یہ یقینی طور پر بہتر بھی ہوگا اور اس صورتحال میں لاہور قلندرز کی ٹیم باہر ہوجائے گی۔

مزیدخبریں