روس میں طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ، ہلاکتوں کی تصدیق

ماسکو : روس میں طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں نو افراد کی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے جنوبی مغربی سائبیریا کے علاقے کیمیروو اوبلاست میں چھاتہ برداروں کو لے جانے والے طیارے ایل 410 کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ہنگامی لینڈنگ کے باعث طیارے میں سوار 17 میں سے 7 پیرا ٹروپرز اور عملے کے دو ارکان جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔حادثے میں 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق فوج ، ہوابازی اور بحریہ کے ساتھ تعاون کی رضاکار سوسائٹی(ڈوساف) نے بھی کی ہے۔ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ طیارہ کی حالت بلکل ٹھیک تھی اور وہ ایک ہی دن میں یہ چوتھی پرواز کررہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن