پی ایس ایل 6 : کراچی کنگز کی پلے آف میں رسائی، گلیڈی ایٹرز کو شکست

Jun 19, 2021 | 21:59

ویب ڈیسک

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 29ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو14 رنز شکست دے کر پلے آف میں رسائی حاصل کرلی۔ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے دیے جانے والے 177 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بناسکی۔کپتان سرفراز احمد کی 51 رنز کی اننگز بھی کوئٹہ کو شکست سے نہ بچاسکی، جیک ویدر الڈ 25 اور حسان خان 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔صیم ایوب 19 رنز پر الیاس کا نشانہ بنے، اعظم خان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عبدالناصر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز کے محمد الیاس نے تین اور ارشد اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔شرجیل خان نے 34 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم 23 رنز بنا کر عبدالناصر کو وکٹ دے بیٹھے۔مارٹن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، نجیب اللہ زاردان کو 12 رنز پر عارش علی بولڈ کیا۔کپتان عماد وسیم 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چیدوک والٹن 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، دانش عزیز نے 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عارش علی خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عبدالناصر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں