اسلام آباد(نیوزرپورٹر ) بارشوں کا سبب بننے والے مون سون کا پہلا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق کل بیس جون بروز اتوار کو بعد از دوپہر اسلام آباد شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرآندھی /تیز ہواو ں اورگرج چمک کے ساتھ مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون کی بارشیں برسانے والا مون سون کا پہلا سسٹم ہفتے کی رات پنجاب میں داخل ہوگیا ہے۔ اس سسٹم کے داخل ہونے کی وجہ سے کل سے مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ جولائی کے پہلے ہفتے میں بھی جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق ان بارشوں سے ملک بھر میں چاول اور کپاس کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہوںگے ۔
بارشوں کا سبب بننے والے مون سون کا پہلا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا
Jun 19, 2021 | 22:30