لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شاندار واپسی ہوئی ہے۔نیشنل ڈیوٹی سے واپسی کے بعد رضوان نے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری بنا ڈالی، ٹیم سسکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے محمد رضوان نے 32 گیندوں پر 66 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔خیال رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹونٹی بلاسٹ کی 4 اننگز میں 3 نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔