لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان اظہر علی تین سال بعد وائٹ بال کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ہیں، قومی ٹیسٹ کرکٹر اس سال رائل لندن ون ڈے کپ میں ووسٹر شائر کی نمائندگی کرینگے۔37 سالہ اظہر علی نے آخری مرتبہ 2019 میں سمر سیٹ کی جانب سے وائٹ بال کرکٹ کھیلی تھی۔اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر لسٹ اے کرکٹ کھیلنے پر خوش ہیں، کوشش ہوگی کہ اپنی کارکردگی سے کاؤنٹی ٹیم کو کامیابیاں دلوانے میں کردار ادا کریں۔