لاہور(کلچرل رپورٹر ) سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن کی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے اصلاحات لائی جائیں، قومی ٹی وی کے تمام سٹیشنز سے ہر صوبے اور علاقے کی نمائندگی ہوتی چاہیے۔ اور اس کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ٹیلی وژن کے ڈراموں کو دیکھ کر ہمسایہ ملک نے ڈرامے بنانا شروع کئے۔ پہلے پی ٹی وی لاہور سمیت تمام سینٹرز سے پیش کئے جانے والے ڈراموں میں ہر صوبے اور علاقے کی نمائندگی ہوتی تھی لیکن اب سلسلہ ختم ہو گیا ہے جسے بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ بدلتے تقاضوں کے مطابق پی ٹی وی میں بھی بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب سے ہونے والی ملاقات میں انہیں مسائل سے آگاہ کیا ہے جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں وزارت اطلاعات و نشریات کے ذمہ داران سے بات کریں گے۔
پاکستان ٹیلی وژن کی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے:فردوس جمال
Jun 19, 2022