لاہور(کلچرل رپورٹر )معروف فوک گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے کہا ہے کہ کامیابی مسلسل محنت کا ثمر ہے ۔جب گائیگی شروع کی تو گھر الوں نے نہ صرف سخت مخالفت کی بلکہ گھر سے بھی نکال دیا گیا۔ مجھے داتا کی نگری میں پناہ ملی اور مختلف ملازمتیں کیں۔ میں نے لاہور سے اپنے کیرئیر کاآغاز کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ دنیا میں جہاں بھی جائوں لاہور کو اپنے دل و دماغ سے نہیں نکال سکتا۔مشکل وقت میں کام آنے والے دوست کبھی نہیں بھولتے اور جب تمام دوست ملتے ہیں توماضی کی خوشگوار یادوں میں کھو جاتے ہیں۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس جانب توجہ دی جائے۔ نئے گلوکاروں کیلئے اکیڈمیوں کا قیام بہت ضروری ہے اس سے نئے ٹیلنٹ کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔