لاہور(سپورٹس رپورٹر ) بنگلا دیشی خاتون کوہ پیما واصفہ نذرین رواں سال کے ٹو سر کرنے کیلئے پر امید ہیں۔ واصفہ نذرین سات براعظم کی سات بلند ترین چوٹیاں پہلے ہی سرکرچکی ہیں۔ سمٹ کی کامیابی کی صورت میں واصفہ کے ٹو سر کرنے والی پہلی بنگلہ دیشی ہوں گی۔بنگلہ دیشی خاتون کوہ پیما سکردو پہنچ چکی ہیں، موسم سے ہم آہنگی کیلئے واصفہ نذرین پہلے براڈ پیک کو سر کریں گی۔بنگلہ دیشی کوہ پیما، مشہور نیپالی ماؤنٹینیئر منگما جی کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
بنگلا دیشی خاتون واصفہ نذرین کے ٹو سر کرنے کیلئے پر امید، سکردو پہنچ گئیں
Jun 19, 2022