لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری نے التوا کا شکار زیر تفتیش مقدمات اور نامکمل روڈ سرٹیفکیٹ پرسرکل افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ مقدمات کے چالان مکمل کر کے عدالتوں میں بھجوائیں جائیں،غیر ضروری تاخیر ہرگزبرداشت نہیں کی جائیگی۔ التواء کا شکارزیر تفتیش مقدمات اور روڈ سرٹیفکیٹ مکمل نہ کرنے پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔ انہوں نے اشتہاریوں،پتنگ فروشوں،منشیا ت فر وشوں، ہوائی فائرنگ، جوا ء خانوں اورون ویلرزکے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ ساؤنڈسسٹم ایکٹ، ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر فوری مقدمہ درج کر24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔ غیر ملکی باشندوں کی رہائشگاہوں کے اطراف ڈولفن ٹیموں کی پٹرولنگ بڑھائی جائے۔