شاہجمال (نامہ نگار)کسان اتحاد مظفرگڑھ کے میاں احسان دھنوتر ،مہر خالد محمود جانگلہ،چوہدری طارق گجر،میاں اسماعیل نوناری،میاں تنویر اظہر نوناری ،چوہدری کالا گجر ،میاں مختیار احمد بھٹی ،مہر کالو سیال ،اقبال بخاری،بہادر خان مغل و دیگر نے بتایا کہ مظفرگڑھ کینال میں پانی کی کئی ماہ سے مسلسل بندش اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کے باعث وہ فصلوں کو پانی دینے سے قاصر ہیں علاوہ ازیں بے لگام مہنگائی کے باعث وہ اپنے جانور اور دیگر اثاثے اونے پونے بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔انہوں بتایا کہ پانی نہ ملنے کی وجہ سے اسکی بیسیوں ایکڑ پر موجود فصلیں تباہ ہو گئیں۔