رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی رہنماء وکسان اتحاد کے ضلعی صدر،نمبردار چک نمبر83پی میاں عبدالصمد نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ موجودہ حالات میں ایک بہترین بجٹ ہے صحت و تعلیم کے شعبہ میں خطیررقم مختص کرناتنخواہوں،پنشن میں اضافہ اور مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25ہزار مقرر کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہازرعی شعبے کیلئے53ارب 19کروڑ روپے لائیوسٹاک کے لئے 19ارب 40کروڑ روپے رکھے گئے ہیں مقامی حکومتوں کیلئے 528ارب روپے رکھے جانے سے ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے۔ سڑکوں اور پلوں کیلئے 80ارب 77 کروڑ روپے خرچ ہونے سے صوبے کا انفراسٹرکچر بہتر ہو گا۔