زرعی یونیورسٹی  فنانس کمیٹی کا اجلاس ٗ آئندہ سال کیلئے 792ملین کابجٹ منظور 

Jun 19, 2022

 ملتان(خصوصی رپورٹر )ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 12 واں اجلاس منعقد کیا گیا۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی ہے۔فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں سال22۔2021کا نظرثانی شدہ بجٹ 792ملین منظور کیا گیاجبکہ مجوزہ بجٹ سال23۔2022کا 1257ملین رکھنے کی سفارش کی گئی۔جس میں ترقیاتی بجٹ 411 ملین کا تخمینہ شامل ہے اور 500 کلو واٹ شمسی توانائی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔زرعی تحقیقی منصوبوں جوکہ  60 سے زائد ہیں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ڈائریکٹر فنانس ثمینہ درانی، چودھری شاہ سوار، ڈاکٹر احمد بلال ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ ،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضاودیگر نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں