احمد پور سیال‘ گڑھا موڑ‘ خانپور بگا شیر‘ میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار) بھارت کی انتہا پسند جماعت بی جے پی کی طرف سے تاجدار کائنات ،آقائے دوجہاں ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے مرتکب ہندوئوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں‘ تفصیلات کے مطابق انجمن طلبہ اسلام اور مصطفائی رضاکاروں کی طرف سے کلمہ چوک موڑ احمد پور سیال پر ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں عاشقان مصطفیﷺ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ ’’گستاخ رسول کی ایک سزا، سر تن سے جدا، سر تن سے جد ا‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قمرلحسن ، کنوینیئر مصطفائی تحریک احمد پور سیاہل چوہدری محمد یونس کشمیری اور دیگر نے کہا کہ بھارت نے امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیﷺ کی شان میں گستاخی کی ناپاک جسارت کرکے شمع رسالت کے قلوب کا چھلنی کردیا ہے ۔نواحی علاقہ کوٹ سجان سنگھ میں حضور صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت قاری محمد صدیق نے کی ریلی جامعہ مسجد نوری سے شروع ہو کر مہربان روڈ سے ہوتی ہوئی کوٹ سجان سنگھ بس اسٹاپ پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاری محمد صدیق نقشبندی چشتی کا کہنا تھا کہ حضور نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی شان مین گستاخی کرنے والوں انڈیا کے ملعون کے سر تن سے جدا کیے جائیں۔خانپور بگاشیر میں بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن آف پاکستان رجسٹرڈ اور بگا شیر تحصیل پریس کلب مظفرگڑھ کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی ریلی میں جمیعت علمائے اسلام ف۔تحریک لبیک حق دو تحریک خانپوبگاشیر مظفرگڑھ و دیگر پارٹیوں نے شرکت کی جس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن آف پاکستان خانپور بگا شیر کے جنرل سیکرٹری طاہر خان چانڈیہ غلام یاسین خان چانڈیہ ملک اعجاز حسین لاڑ۔قاری محمد اسماعیل نقشبندی و دیگر سرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ظالمانہ ریاستی ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے گستاخ رسول کو سخت سزا دی جائے ‘ ریلی سے دوسرے قائدین رانا محمد افضل۔مفتی محمد یحییٰ سید پیر عبدالرزاق شاہ مفتی عتیق الرحمان سید علمدار شاہ مولانا حسنین رضا قاری محمد فاروق سید آصف شاہ حاجی باقر حسین رند صابر خان چانڈیہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سردار شریف خان بلوچ صابر خان چانڈیہ سردار ناصر خان بلوچ رانا محمد ادریس سید عابد عباس بخاری۔ سید خضر عباس شاہ محمد آصف محمد یونس خادم حسین گشکوری عبدالجبار خان بلوچ چودھری عبدالماجد شیخ گل محمد‘ نعیم احمد بھٹہ ‘ ملک مرید حسین ‘ راشد نواز سدوزئی‘ ملک ساجد ملانہ ‘یوسف خان بلوچ شفیق خان بلوچ علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ جبکہ گڑھا موڑ غلہ منڈی سے مین چوک تک خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی جانب سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی کے خلاف پرامن ریلی نکالی گئی ریلی میں گڑھاموڑ اور گردونواح کے کثیر تعداد میں خواجہ سراؤں نے شرکت کی ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر خواجہ سرا ایسوسی ایشن حاجی جعفر ببلی نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویڑنل صدر نے کہا کہ حضورِ اقدس کی شان میں گستاخی کرنے والے کو سرعام پھانسی دے جائے اور انڈین سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے اور پاکستانی سفیر کو واپس بلایا جائے۔
گستاخ ملعونہ کے خلاف احتجاج‘ سرعام پھانسی دینے کے نعرے
Jun 19, 2022