لاہور(نیوزرپورٹر، خصوصی نامہ نگار )سی پی این ای کے رکن اور سینئر صحافی ذوالفقار راحت کی اہلیہ انتقال کر گئیں،انہیں گزشتہ روز سوگواروں کی موجودگی میں سپر خا ک کردیا گیا ،ذولفقار راحت کی اہلیہ کی وفات پر صحافیوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے ،کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے صدر کاظم خان ، سیکرٹری جنرل عامر محمود نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور روزنامہ ہاٹ لائن کے چیف ایڈیٹر ذوالفقار راحت کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے عہدیداروں سمیت تمام اراکین نے ذوالفقار راحت سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا ہم ذوالفقار راحت کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔