لاہور(خبرنگار)ڈی سی لا ہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی انسداد ڈینگی مہم جاری ہیں۔ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ڈینگی سیمینارز اور واکس کا انعقاد کیا۔ تحصیل کینٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ قراۃ العین ظفر کی قیادت میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول رینجرز کالونی میں ڈینگی آگاہی سیمینار و واک کا انعقاد کیا گیا اور تحصیل ماڈل ٹاؤن میں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن سونیا صدف کی قیادت میں اے پی ایس بوائز سکول ماڈل ٹاؤن میں ڈینگی آگاہی سیمینار و واک کا انعقاد کیا گیا۔