لاہور(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے اغواء کے بدلے 6 کروڑ تاوان وصول کرنے پر مرکزی ملزم احد رضا کو تین بار سزائے موت دیدی ،عدالت نے ملزم احمد رضا کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا،پراسکیوٹر میاں طفیل نے ملزم کیخلاف گواہان پیش کئے،ملزم نے ہائی ٹیک گروپ آف کمپنیز کے مالک ڈاکٹر محمد ارشد کو ڈرائیور خلیل احمد سمیت اغوا کیا، ڈاکٹر ارشد کی فیملی نے ملزموں کو 6 کروڑ روپے تاوان ادا کیا ،ملزم کیخلاف 2010ء میں تھانہ ٹائون شپ میں مقدمہ درج ہوا، ملزم احد رضا کے آٹھ ساتھی ملزموں کو پہلے ہی عمر قید ہو چکی ہے، مرکزی ملزم احمد رضا کافی عرصہ اشتہاری رہا۔