لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام مرکز صراط مستقیم رضائے مجتبیٰ میں ناموس مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت الحاج محمد منیر قادری نے کی اور ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی گستاخانہ جسارت پر حکمران طبقے اور حزب اختلاف دونوں کا ردِ عمل نہایت کمزور ہے۔ جیسے فرانس کی گستاخانہ جسارت پر سردمہری اپنائی گئی، وہی کھوکھلا ردّ عمل اب بھی دکھایا جارہا ہے۔ تحفظ ناموس رسالت کیلئے سخت ترین لائحہ عمل اللہ کی ناراضگی سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔ گستاخان رسول کے مقابلے میں سخت پالیسی اپنانے ہی یہ مذموم سلسلہ رک سکتا ہے اور اسی سے ہی اْمت مسلمہ کی دھاک بیٹھ سکتی ہے۔ فاشسٹ مودی اور ہندو توا دونوں کی وجہ سے بھارت میں مسلمان نہایت اذیت میں ہیں۔