لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)سیف سٹی اتھارٹی نے ای چالان کے خلاف سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی ۔ سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ دائر کی گئی اپیل میں ای چالان کے بارے میں سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ای چالان سے متعلق فیصلے میں قانونی ضابطے پورے نہیں کیے، سیف سٹی اتھارٹی کی ہدایت پرای چالان مکمل طور پر قانونی تحفظ کیساتھ کیے جا رہے ہیں،استدعا ہے کہ چالان سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔