اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان جلد مشکلات سے نجات حاصل کرے گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب غیر ملکی دوروں کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں، عمران خان ملک کا خزانہ خالی کرنے کے بعد مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں ،آٹا چور ،چینی چور اور زرعی کھاد چور عمران خان کے فرنٹ میں تھے ،خیبر پی کے میں جنگلات جلا کر کرپشن کے ثبوت مٹائے گئے ۔