محکمہ خوراک نصیر آباد میں گندم خریداری ہدف پورا ناکام رہا بیوپاریوں کی من مانیاں

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار)محکمہ خوراک بلوچستان نصیرآباد میں کسانوں زمینداروں سے دس لاکھ گندم کی بوریاں خریدنے کے ہدف میں ناکام  رہا  تین ماہ میں 2لاکھ 60ہزار بوریاں خرید سکا ۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد ڈویژن میں محکمہ خوراک کی عدم دلچسپی خریداری سنٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے نصیرآباد کی تحصیل چھتر تحصیل باباکوٹ تحصیل تمبو اور تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے کسانوں چھوٹے زمینداروں نے تنگ آکر بیوپاریوں کے ہاتھوں 1700سوروپے من گندم  فروخت کردی اور مل مالکان نے بیوپاریوں سے لاکھوں ٹن گندم خرید کر ذخیرہ کرلی اب محکمہ خوراک کو دوہزار روپے من دینے کی بجائے ٹال مٹول کر رہے ہیں جبکہ پروجیکٹ ڈائریکڑ کی ٹیم بااثر شخصیات کی ملوں میں چھاپے مارنے کی  بجائے اناج منڈی کے چھوٹے دکانداروں پر چھاپیمار کر سیکریڑی خوراک کی خوشامد حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرنے میں مصروف عمل ہیں محکمہ خوراک بلوچستان نے دس لاکھ گندم کی بوریاں خریدنے کے ہدف  مقرر کیا تھاتین ماہ میں صرف 2لاکھ 60ہزار بوریاں خرید اری کی اطلاع ملتے ہی سیکریڑی خوراک ایاز خان مندوخیل دیگر  افسروں کے ہمراہ شدید گرمی میں نصیرآباد پہنچ کرڈیرے ڈال دیئے  گندم خریداری مہم ٹیم پر شدید برہمی کا اظہار کیا ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کی جانب سے خریداری ٹیم کو سیکورٹی دینے ضلعی بندی کے باوجود گندم افغانستان سملگلنگ کو روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ خریداری ٹیم نے  رہائش کھانے پینے ڈیزل کی مد میں لاکھوں روپے کے شاہی خرچے کرنے کے باوجود  ٹارگٹ حاصل بھی نہیں کرسکی ہے سیکریڑی خوراک عملے پر ناقص کارکردگی پر برس پڑے اور تحقیقات کا حکم بھی دیدیا  ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...