گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی رہنما کو قتل کرنے کی نیت سے چار نامعلوم شرپسندوں کی پراپرٹی دفتر واقع ڈی سی کالونی پر اندھا دھند فائرنگ ،راہنما پی ٹی آئی نے ملازم سمیت چھپ کر جان بچائی اور بال بال بچ گئے جبکہ فائرنگ سے دفتر میں لگے دروازاں کے شیشے ،ایل ای ڈی اور لاکھوں روپے مالیتی فرنیچرکو کافی نقصان پہنچا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ اندراج مقدمہ کے پی ٹی آئی راہنما چوہدری عثمان علی جٹ نے تھانہ کینٹ میں درخواست دے دی چھ روز قبل کوبھی ایسا واقعہ پیش آچکا ہے اس روز دفتر کے مین شیشے اور دروازہ ٹوٹا تھاتفصیلات کے مطابق سنیئررہنما پی ٹی آئی و امیدوار برائے جنرل کونسلر یو سی 124منڈیالہ چوہدری عثمان علی جٹ ملازم کے ہمراہ رات کو اپنے رئیل اسٹیٹ کے دفتر واقع نیلم کمرشل بلاک ڈی سی کالونی میں موجود تھا رات ساڑھے تین بجے چار نامعلوم افراد آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ چوہدری عثمان علی اور ملازم نے دیوار کے ساتھ لگ کر جانیں بچائیں جبکہ فائرنگ سے دروازوں میں لگے شیشے ٹوٹ گئے ایل ای ڈی کرچی کرچی ہو گئی اور لاکھوں روپے مالیتی فرنیچر کو بھی کافی نقصان پہنچاملزم موقع سے فرار ہو گئے جنکی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے پولیس مصروف کاروائی ہے۔