گوجرانوالہ بھر میں سرکاری آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے:مظہر بلوچ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہویے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ضلع بھر میں سرکاری آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظہر حسین بلوچ نے بتایا کہ سرکاری کوٹہ 25مئی کو شروع ہوا حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کئے جانے والے سبسڈائزڈ آٹے کی دستیابی، معیار، کے حوالے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں 10 اور 20 کلو پیکنگ میں مقررہ سیل پوائنٹس پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں ضلع بھر میں عام دکانوں کے علاوہ 34 سیل پوائنٹس پر 10 کلوآٹا 490، 20 کلو 980 روپے میں دستیاب ہے اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو سبسڈائزڈ آٹے کے مزید  سیل پوائنٹس مرحلہ وار بڑھائے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ 71 فلور ملوں کو روزانہ کی بنیاد پر 12 ہزار بوری سبسڈائز گندم فراہم کی جا رہی ہے  آٹے کا معیار کوالٹی اور عوام تک فراہمی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی جبکہ مرکزی صدر انجمن تاجران شیخ بابر کھرانہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی عوام کیلئے سستا آٹا سکیم کو سراہتے ہیں تمام بازاروں میں سرکاری نرخ نامہ کے مطابق معیاری آٹا فروخت ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن