پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدارمیں معیشت کا بیڑہ غرق کیا: منیر قمر واہگہ

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدارمیں معیشت کا بیڑہ غرق کیا جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا اور اب یہ جماعت ملک میں سیاسی انتشار اور انارکی کو بڑھاوا دینے کی خاطر مسلسل سازشیں کررہی ہے، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی عبرتناک شکست عمران خان اور انکے حواریوں کے عوامی مقبولیت کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دے گی، عوام انہیں مسترد کر کے ثابت کردیں گے کہ پی ٹی آئی کی آئندہ سیاسی منظرنامے میں کوئی جگہ نہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں فتح کا سورج پیپلز پارٹی کے آنگن میں طلوع ہوگا اور عوام کی پذیرائی سے ملک بھر میں پارٹی امیدوار کلین سویپ کریں گے، ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیکر نوجوانوں سے ہمدردیاں سمیٹنے والے اب عوام کے دلوں سے اتر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن