ْؑملتان (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شاندار واپسی ہوئی ہے۔ نیشنل ڈیوٹی سے واپسی کے بعد رضوان نے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری بنا ڈالی، ٹیم سسکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے محمد رضوان نے 32 گیندوں پر 66 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔دوسر جانب پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کیلئے انگلش کائونٹی گلوسسٹر شائر سے معاہدہ کرلیا ، انہیں ہم وطن نسیم شاہ کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ گلوسسٹرشائر کائونٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کیلئے کائونٹی کو دستیاب ہونگے۔خیال رہے کہ نسیم شاہ اس سے قبل کاؤنٹی ٹیم کا حصہ تھے، وہ فیملی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آئے جس کے بعد انہیں قومی کیمپ میں طلب کرلیا گیا تھا اور پھر وہ کاؤنٹی ٹیم کو دوبارہ جوائن نہیں کرسکتے تھے۔محمد عامر تین سال بعد ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایکشن میں ہوں گے، آخری مرتبہ انہوں نے 2019ء میں کائونٹی ٹیم ایسیکس کی نمائندگی کی تھی۔