کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھائو کم ہونے کے باوجودپاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے ہوگیا تاہم عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 6 ڈالرز کم ہوکر 1840 ڈالرز فی اونس ہے۔دریں اثناء ملکی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا3ہزار روپے بڑھ کر لاکھ45ہزار800روپے اور دس گرام سونا2572روپے مہنگاہوکر 1لاکھ25ہزار روپے ہو گیا تاہم اسی مدت کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا18ڈالر سستا ہوا ۔