راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ سپلائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران راولپنڈی میں 3000 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیموں نے اسلام آباد ٹول پلازہ پر ناکے لگا کر جڑواں شہروں میں دودھ سپلائی کرنیوالی گاڑیوں کا معائنہ کیا ہے،لیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر 3000 لٹر مضر صحت دودھ تلف کیاگیا، تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی،انہوں نے بتایا کہ قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر 5 دودھ بردار گاڑیوں کے مالکان کو چالان کیا گیا ہے۔