کراچی (پی پی آئی)اداکارہ شہزین راحت مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔پی پی آئی کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں شہزین نے بتایا کہ دوستو آپ نہیں جانتے کہ کون زندگی میں کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے، اس لیے لوگوں سے ہمدردی سے پیش آئیں۔اداکارہ نے کہا کہ ہم دنیا میں ایک دوسرے کیلئے محبت اور برداشت کے جذبات پیدا کرکے لوگوں کی زندگی آسان کرسکتے ہیں۔شہزین راحت نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کررہی ہوں جس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ذہنی تناؤ کیا ہوتا ہے اور میں اس سے کس طرح نمٹتی ہوں۔