لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹوشہید کی 69ویں سالگرہ کے سلسلے میں’’جشن بینظیر‘‘کی تقریب کل رات8بجے پنجابی آرٹ اینڈ کلچر کمپلیکس،قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہو گی۔جس کے مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی ہوں گے۔تقریب میںبینظیر بھٹو شہیدکی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سرائیکی سٹوڈنٹس کے گروپس چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر کے نعرے پر مشتمل پرفارمینس پیش کریںگے۔
69ویں سالگرہ، ’’جشن بینظیر‘‘ تقریب کل ہوگی
Jun 19, 2022